ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ:40پرسنٹ کمیشن کا اثر ،سرکاری کاموں کی خستہ حالت

کمٹہ:40پرسنٹ کمیشن کا اثر ،سرکاری کاموں کی خستہ حالت

Thu, 22 Dec 2022 20:27:09    S.O. News Service

کمٹہ:22؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز )عوامی نمائندوں کے 40پرسنٹ کمیشن دھندے کی وجہ سے سرکاری کاموں کی حالت خستہ ہوگئی ہے، کرڑوں روپیہ ندی میں بہانے جیسا ہوگیا ہے، جس کےلئے تازہ مثال مورور کی سڑک کےکام کو دیکھ سکتےہیں۔

شہر کے مورورکراس سے مورور کے اڈکول منے تک 7کلومیٹر کا راستہ اور اس پر  تارکول بچھانے کےلئے پہلے مرحلے میں محکمہ آب پاشی نے 8کروڑ روپئے منظور کئے۔ مورور پہاڑ سے 2کلومیٹر تک نشیبی سڑک تعمیر ہوئی ہے۔ تنگ راستے پر نشیبی سڑک تعمیر کئے جانے سے سواروں کو گزرنا محال ہورہاہے ، تھوڑا بھی اگر کنارے چلے گئے تو حادثہ یقینی ہے۔ بائک سوار ، بڑی سواریوں کو راستے دینےکے دوران کئی مرتبہ نیچے گرنےکے واقعات پیش آئےہیں۔ پہلے مرحلے میں 8کروڑروپئے منظور ہونے کے بعد ٹھیکدار نے سڑک کاکام دیری سے شروع کیاتو اضافہ طورپر 3کروڑ روپئے منطور کئے گئے لیکن ابھی تک سڑک کی تعمیر مکمل نہیں ہوپائی ہے۔

بلیو پرنٹ میں منکی سے مانیر تک راست سڑک کی تعمیر کا ذکر ہے ، لیکن ٹیڑھا میڑھا راستہ تعمیر کیاگیا ہے، چند جگہوں پر آدھا ادھورا کام کئےجانے کی وجہ سے سواروں کو گاڑیاں چلانے میں دشواری ہورہی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ ذمہ دار محکمہ آب پاشی کے افسران اور ٹھیکدار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہےاورنہ ہی انہیں فرصت مل رہی ہے کہ جا کر ایک مرتبہ اپناکیا ہوا کام دیکھیں۔

مورور روڈ پر مانیر برج کی تعمیر بھی خراب سیمنٹ سے کی گئی ہے۔ ایک مزدور بارش میں بھیگے ہوئے سیمنٹ کو پھوڑکر باریک کرتاہے اور اسی سیمنٹ کو برج کی تعمیر میں استعمال کرتا ہوا دیکھا گیا تھا، اسی سے سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ برج کتنا مضبوط ہے اور کتنےدنوں تک یہ رہے گا۔ ان سب کو دیکھتےہوئے افسران خاموش ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہےکہ اس کام کی مناسب جانچ کی جائے اور ٹھیکدار کو سیاہ فہرست میں شمار کیاجائے۔

محکمہ آب پاشی کے انجنئیر سدرشن ہوناور کو جب اس بابت پوچھا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر پلہ جھاڑدیا کہ کام ابھی پورا نہیں ہواہے۔ مزید پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ مقامی عوام کی شکایات پر توجہ دی جائے گی اور کمزوریوں کو ٹھیک کیاجائےگا۔ 4برس بیت گئے ابھی کام ختم نہیں ہواہے ، لیکن  کام کا خرچ  کروڑوں میں بڑھتاہی جارہاہے اور نئے تعمیر کئےگئے راستے سے سواریوں کو گزرنا محال ہورہاہے۔ اب متعلقہ محکمہ جات کے افسر اس سلسلےمیں کیا اقدامات کرتےہیں دیکھنا اہم ہوگا۔


Share: